اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی: عطا تارڑ

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے بیان پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔

 

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں، انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی قوانین کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لئے ویزا درخواست کے بارے میں تاخیر پر ٹویٹ کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے