اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الفطر سے قبل ملک میں فائیو جی سروس کا آغاز، لائسنس اجرا کی تیاری مکمل

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید الفطر سے قبل ملک میں فائیو جی سروس کا آغاز، پی ٹی اے نے فائیو جی لائسنسوں کے اجرا کی تیاری مکمل کر لی۔

فائیوجی سپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کو کل لائسنس جاری کئے جائیں گے، ٹیلی کام کمپنیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

فائیو جی سپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کی قیادت کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے موصول ہو گئے، وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

وفاقی وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ٹی اے اور متعلقہ حکام تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر کابینہ ارکان کی بھی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

لائسنس کے حصول کے لئے کمپنیوں نے 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے، ٹیلی کام کمپنیوں  نے پہلے ہی فائیو جی سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاہم لائسنس جاری ہونے کے فوری بعد کمپنیاں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں فائیو جی سروس لانچ کر دیں گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے