اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ملک بھر سے آج بھی 90 پروازیں منسوخ

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان کے فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گئے ہیں، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے تقریباً 90 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات، ایران، عراق اور قطر جانے اور وہاں سے آنے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سترہ روز سے پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان فضائی آپریشن شدید متاثر ہے۔ اس دوران اب تک مجموعی طور پر 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کویت، قطر، بحرین اور ایران سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی ایک درجن سے زائد ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے