اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران پر حملہ: عارضی بندش کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا دوبارہ آغاز

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) امریکا، اسرائیل کے ایران پر حملے کے پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، پی ایس ایکس میں شدید مندی سے ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی، ایک گھنٹہ بند رہنے کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی دیکھنے میں آئی، 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروبار میں بڑی گراوٹ کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کرنا پڑی۔

تاہم ایک گھنٹہ بند رہنے کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز ہو گیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے