اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کے دورہ روس کے موقع پر شیڈول پاکستان، روس بزنس فورم منسوخ

01 Mar 2026
01 Mar 2026

(ویب ڈیسک) علاقائی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث وزیرِاعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ روس کے موقع پر 4 مارچ کو منعقد ہونے والا پاکستان، روس بزنس فورم منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق بزنس فورم کی منسوخی کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا ہے اور متعلقہ وفود کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ فورم وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران منعقد ہونا تھا، جس میں 100 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی روسی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں متوقع تھیں، تاہم موجودہ سکیورٹی اور فضائی صورتحال کے پیش نظر اس کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

تاحال وزیرِاعظم کے دورہ روس کے حوالے سے کوئی باضابطہ منسوخی کا اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم بزنس فورم کی منسوخی کو موجودہ حالات کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے