اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر اور انڈوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر اور انڈوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے شہریوں کو جزوی ریلیف ملا ہے، برائلر کے نرخ میں 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 468 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخ میں بھی 5 روپے کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 295 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 309 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 323 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 1 روپے کی کمی سامنے آئی ہے، تاہم انڈوں کی قیمت 225 روپے فی درجن برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 630 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے