اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان میں طلب بڑھتے ہی دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

01 Mar 2026
01 Mar 2026

(لاہور نیوز) رمضان المبارک میں دودھ اور دہی کی مانگ میں اضافہ ہونے کے باعث قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کا دودھ سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں ہے، حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

ڈیری فارمز نے گائے اور بھینس کے مکس دودھ کی قیمت 195 روپے فی کلو مقرر کی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ دودھ 210 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

اسی طرح سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دہی کی قیمت 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، مگر مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کا دہی 250 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے