اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب ٹریفک پولیس کا 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کیلئے ڈرائیونگ پرمٹ جاری

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(ویب ڈیسک) 16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق سسٹم اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور یکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئے جائیں گے۔

حکام کے مطابق پرمٹ یا لائسنس کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ درخواست دہندگان کیلئے روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، پرمٹ کے حصول کیلئے والد یا گارڈین کی تحریری اجازت ضروری ہو گی اور ب فارم کے ساتھ اجازت نامہ اشٹام پیپر پر جمع کروانا ہو گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق 16 سے 18 سال کے پرمٹ ہولڈرز کو 125 سی سی سے زائد موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ الیکٹرک بائیکس بھی مقررہ حد سے زیادہ پاور کی استعمال نہیں کی جا سکیں گی، مزید یہ کہ پرمٹ ہولڈر کا لائسنس 18 سال کی عمر مکمل ہوتے ہی منسوخ ہو جائے گا اور باقاعدہ نیا لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے