اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب ٹریفک پولیس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اور ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 6 لاکھ 51 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیا جبکہ 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، اسی عرصے میں 2 لاکھ 8 ہزار شہریوں کو رننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیورز لائسنس جاری کئے گئے۔

مزید برآں 1500 سے زائد افراد نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کئے جبکہ 3 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا گیا، 85 ہزار سے زائد شہریوں  نے آن لائن ڈرائیونگ سہولیات سے بھی استفادہ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے