اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں اہم ترامیم، باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں اہم ترامیم کر دی گئیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔حکومت نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے نئی شرط عائد کر دی۔

اب 25 سال کی کوالیفائنگ سروس کے ساتھ 55 سال عمر کی حد بھی لازم ہے، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ ’’25 سال سروس یا 55 سال عمر ‘‘جو بھی بعد میں ہو کے اصول پر ہو گی۔

جبری ریٹائرمنٹ کیسز میں 20 سال کوالیفائنگ سروس پرپنشن معاملات نئے قواعد پرہونگے۔بدعنوانی یا مس کنڈکٹ کے کیسز میں پنشن سے متعلق شقوں میں بھی تبدیلی کی گئی ۔ کوالیفائنگ سروس مکمل ہونے کی شرط پنشن رولزمیں شامل ہے ۔ 

محکمہ خزانہ کے مطابق ترامیم کا مقصد پنشن نظام میں شفافیت اور نظم و ضبط لانا ہے، نوٹیفکیشن میں واضح، نئی ترامیم فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے