اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کا کسانوں سے 3500 روپے من گندم خریدنے کا اعلان

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں سے3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک گندم ذخائرکےحوالے سے پنجاب پہلا صوبہ ہے، پنجاب نے پہلی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل پالیسی دی۔

اُنہوں نے کہا کہ پالیسی کےتحت کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ بتا کر خوشی ہو رہی ہے کہ الحمدُللّٰہ آج 35 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کمپنیوں نے اس میں پری کوالیفائی کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے