اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں درجہ حرارت بڑھنے لگا، پارہ 29 ڈگری تک جانے کا امکان

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) شہرِ لاہور کے درجہ حرارت میں دن بدن اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث موسم میں واضح تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 82 فیصد تک جا پہنچا ہے جس کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے اوقات میں دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے