اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

12 Feb 2026
12 Feb 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتربنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اہم قومی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی، آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر بھی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے غزہ امن بورڈ اور پاکستان کے نقط نظر پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے