اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فارم 47 کا طعنہ دینے والوں کو دعوت دیتا ہوں عدالت جائیں: شافع حسین

11 Feb 2026
11 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ ہمیں فارم 47کا طعنہ دینے والوں کو دعوت دیتا ہوں وہ عدالت جائیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے مخالفین جعل سازی نہ کرتے تو میرے ووٹ پچاس ہزار سے کہیں زیادہ نکلتے، چار سال حکومت کرنے والوں  نے گجرات کیلئے کچھ نہیں کیا۔

شافع حسین  نے کہا کہ گجرات میں پہلی بار کرپشن سے پاک ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پچیس سالہ پرانے سیوریج سسٹم کو نیا بنایا جا رہا ہے، عید کے بعد گجرات میں گرین بس چلتی نظر آئے گی۔

صوبائی وزیر  نے مزید کہا کہ سروس موڑ اوور ہیڈ برج دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا، ٹریفک سگنلز کیلئے اڑھائی کروڑ کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے