اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح، شواہد پر مبنی نظام نافذ

12 Feb 2026
12 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ملکی سطح پر پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا، ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق ہو گی، گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری تصدیق ہو گی۔

ٹریفک پولیس ترجمان  نے بتایا کہ تجاوزات ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی ہو گی، انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر سٹیٹس سیور کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہو گا، دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج ہو گا۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے شہریوں کو موصول ہوں گی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر  نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل شواہد کے ذریعے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے