اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: ناقص کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عہدوں سے فارغ

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہورنےبڑا ایکشن لیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر متعدد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لاگ اِنز بھی ڈی ایکٹیویٹ کردیے گئے۔

وزیر اعلیٰ آفس کی ہدایات پر پرائس کنٹرول کو ٹاپ ترجیح قرار دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پرائس کنٹرول سرگرمیوں میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر سخت کارروائی کی گئی۔

غفلت اور عدم دلچسپی برتنے والے مختلف تحصیلوں کے 12 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا، عہدوں سے فارغ ہونے والوں میں صدر، ماڈل ٹاؤن، سٹی، کینٹ اور واہگہ کے مجسٹریٹس بھی فہرست میں شامل ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے