اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بسنت پر لبرٹی چوک میں جشن کا اعلان

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 7 فروری کو جشن کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت تہوار منائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن ہو گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘ بھی شیئر کیا۔

واضح رہے جشنِ بہاراں اور بسنت کی روایتی رونقیں ایک بار پھر زندہ ہو گئی ہیں، روشنیوں سے جگمگاتے راستے، بلند و بالا پتنگیں اور زندہ دلانِ لاہور کا جوش و خروش اس بات کی گواہی ہے کہ لاہور کی ثقافت آج بھی بے مثال ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے