اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی ہدایت: مریم اورنگزیب

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تمام شہریوں کیلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ بسنت کے موقع پر میٹرو بس، اورنج لائن اور رکشہ سروس تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہو گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے، عوام سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ نہ ڈالیں۔

انہوں  نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک دباؤ اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے شہری مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے