اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، بانی کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا۔

خط میں محمود خان اچکزئی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا، وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کیا گیا ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام بھی تجویز کر دیئے۔

تجویز کردہ ناموں میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے