اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا رمضان تحفہ، نشتر ماڈل بازار کا افتتاح کر دیا گیا

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نشتر ماڈل بازار کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں شہریوں کی سہولت کیلئے رعائتی اور معیاری ماڈل بازار بنائے جار ہے ہیں، گزشتہ روز نشتر ماڈل بازار کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

کمشنر کی ہدایت پر سینئر ایڈووکیٹ سید وقار حسین کے صاحبزادے سید عبداللہ حسین  نے اپنے ہاتھوں سے دکانوں کی قرعہ اندازی کی جس کے بعد مذکورہ خوش نصیبوں کو دکانیں الاٹ کر دی گئیں۔

نشتر ماڈل بازار کے افتتاح کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، اس موقع پر دکانیں حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی حکومت میں پنجاب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، یہ حکومت عام عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے شب و روز انتھک محنت کر رہی ہے۔

دکانداروں نے مزید کہا کہ ماڈل بازار میں شہریوں کو کم نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی اور اگر کوئی زائد قیمتیں وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کیخلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ شہریوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہونے پر بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ دکاندار حضرات کو چاہیے کہ وہ اشیاء کے معیار پر سمجھوتا نہ کریں اور ناپ تول پوار رکھیں، اس حوالے سے ضعلی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی متحرک رہیں گی تاکہ کوئی بھی منافع خوری نہ کر سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے