اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت فیسٹیول 2026: ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز صفائی آپریشن کیلئے تعینات

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) بسنت فیسٹیول 2026 کے موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے خصوصی صفائی پلان جاری کر دیا۔

پلان کے تحت افسران اور صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بسنت صفائی پلان پر 6 سے 8 فروری تک عملدرآمد جاری رہے گا، اس دوران ایل ڈبلیو ایم سی کے 20 ہزار سے زائد ورکرز، ڈرائیورز اور 2500 لوڈر رکشے خصوصی صفائی آپریشن کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق اندرون لاہور کے 12 دروازوں اور تاریخی مقامات کے گرد واشنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ لاہور کے 28 اہم مقامات پر صفائی سے متعلق آگاہی کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔

بسنت کے موقع پر افسران سمیت صفائی ورکرز، ڈرائیورز اور سپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، شہر بھر کے تمام کائٹ زونز میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کیلئے تینوں شفٹوں میں عملہ تعینات رہے گا۔

 بابر صاحب دین کے مطابق پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والے دکانداروں کو پیپر ویسٹ ٹھکانے لگانے سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، بسنت کے دوران ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے تعینات رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلی محلوں اور سڑکوں پر گری پتنگیں اور الجھی ہوئی ڈور فوری طور پر ہٹانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ متحرک رہے گا، جبکہ فوڈ سٹریٹس اور فوڈ سٹالز کے اطراف اضافی صفائی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے