اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق آئی جی پنجاب عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور نے بطور آئی جی پنجاب پولیس میں اصلاحات،عوامی خدمت کی مثال قائم کی، عثمان انور آئندہ چند ماہ میں ایف آئی اے میں بہترین کام کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعیناتی پرمبارکباد دی اور کہا کہ  ڈاکٹرعثمان انور نے پنجاب پولیس میں بطور آئی جی مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا اور ادارہ جاتی اصلاحات کو عملی شکل دی۔

ان کا کہنا تھا کہ   ڈاکٹر عثمان انور کے دور میں پنجاب پولیس میں پروفیشنلزم، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے معیارات بہتر ہوئے،   ڈاکٹر عثمان انور کی صلاحیتیں اور وژن ایف آئی اے جیسے اہم قومی ادارے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں ایف آئی اے میں بھی مثبت اور نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے