اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کے 33 ملازمین مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 33 ملازمین نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کر لی۔

اس موقع پر کمپنی کی جانب سے 245ویں پنشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جنوری میں ریٹائر ہونے والے 33 ملازمین میں پنشن پیپرز اور واجبات کے چیک تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے خصوصی شرکت کی اور ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

سی ای او لیسکو  نے کہا کہ ریٹائرمنٹ خدمات کا اختتام نہیں بلکہ عزت اور تعلق کے نئے مرحلے کا آغاز ہے، لیسکو کے اعلٰی افسران کی موجودگی میں ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو شاندار انداز میں سراہا گیا۔

انجینئر محمد رمضان بٹ نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین  نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ کمپنی کیلئے وقف کیا اور ادارہ ان کا شکر گزار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے