اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گجومتہ روہی نالہ کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے گجومتہ روہی نالہ کے قریب تیز رفتار رکشہ فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے میں رکشہ ڈرائیور ریاست علی (عمر 24 سال) کو سر میں چوٹ آئی جبکہ بائیں ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے