اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسلام آباد میراتھن اختتام پذیر، غیر ملکی رنرز کی بھرپور شرکت

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(لاہورنیوز) اسلام آباد میراتھن میں 5 مختلف کیٹیگریز میں ملکی و غیر ملکی رنرز نے بھرپور شرکت کی۔

میراتھن میں فل، ہاف، 10 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور بچوں کی میراتھن شامل ہیں جبکہ میراتھن کا آغاز ایف نائن پارک سے ہوا۔میراتھن جناح ایونیو اور ڈی چوک سے گزرتی ہوئی ایف نائن پارک میں اختتام پذیر ہوئی جس میں غیر ملکی رنرز نے بھی بھرپور حصہ لیا، میراتھن میں دنیا کے 30 ممالک سے تعلق رکھنے والے رنرز شریک ہوئے۔

ملکی و غیر ملکی رنرز کی شرکت سے میراتھن کو عالمی حیثیت حاصل ہوئی جبکہ میراتھن کے فاتح رنرز میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے، کامیاب رنرز کو میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے