اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کہا ہےکہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف وہی ہو گا جو حکومت کا ہوگا۔قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی،وزیراعظم شہبازشریف واپس آئیں گے تو فیصلہ کریں گے، ہم آئی سی سی کے نہیں اپنی حکومت کے تابع ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک کسی کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا کہ دہرا معیارنہیں ہونا چاہیے،حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کے پابند ہیں،حکومت کہتی ہے نہیں کھیلنا تو وہ پھر 22 ویں ٹیم لے آئیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس پلان اے،بی اور سی ہیں،کوئی ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے،ب نگلادیش کی صورتِ حال پاکستان اور بھارت جیسی ہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کی اجازت ہے تو بنگلادیش کو کیوں نہیں؟بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہیے،چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے فراڈ ہوا ہے،رابطہ کریں گے تو مسئلہ حل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے