اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کھلاڑیوں کو منانے کی کوشش ناکام

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(لاہور نیوز) قومی ہاکی کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کھلاڑیوں کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف اور قومی ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے، کھلاڑیوں نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پی ایچ ایف کے عہدیداران نے کھلاڑیوں کو کیمپ جاری رکھنے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی جانب سے میٹنگ میں صدر میر طارق حسین بگٹی نے شرکت کی، طارق حسین بگٹی نے کھلاڑیوں کو اگلے جمعہ تک تمام واجبات ادا کرنے کا وعدہ کر دیا۔

کھلاڑیوں نے جواب دیا کہ کیمپ میں موجود رہیں گے، مگر ٹریننگ میں کسی صورت حصہ نہیں لیں گے، تمام واجبات ادا کیے جائیں گے تو ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے