اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسحاق ڈار کا دورہ متحدہ عرب امارات، 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(لاہورنیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ متحدہ عرب امارات، متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر قرض پر بات چیت جاری ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے، یو اے ای کمپنی اتصالات کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی گئی۔

اماراتی حکام ایک ارب ڈالر کے رول اوور کے لیے پاکستان سے پہلے ہی رابطے میں تھے۔ذرائع کے مطابق یو اے ای ایک ارب ڈالر کے بدلے پاکستانی کمپنی کے کچھ شیئرز حاصل کرے گا، اس کے بعد ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔

باقی دو ارب ڈالر کے رول اوور سے متعلق بھی اماراتی حکام سے بات چیت ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے