اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کر دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کردی ہے جس کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگا۔خصوصی بچت سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 9.6 فیصد سے کم کر کے 9.4 فیصد کر دیا گیا ہے اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.2 فیصد سے کم کرکے 9.96 فیصد کردی گئی ہے۔

 

 

 

 

اسی طرح 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 10 فیصد سے کم کرکے 9.64  کر دیا گیا ہے، 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز پر منافع کی شرح 9.9 فیصد سے کم  کر کے 9.58 فیصد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر مجموعی منافع میں بھی کمی کی گئی ہے تاہم بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 12 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹ پر9 فیصد برقرار رہے گی اور سروا اسلامک سیونگز اسکیموں پر بھی شرح منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے