اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سونا مزید 9100 روپے فی تولہ مہنگا، قیمتیں نئی بلندیوں کو چھو گئیں

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہورنیوز) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 923ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 9ہزار 100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ 14ہزار 662روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 372 روپے کے اضافے سے 10ہزار 275 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 319روپے کے اضافے سے 8ہزار 809روپے کی سطح پر آگئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے