اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخوں میں 7 روپے کمی، قیمت 511 روپے کلو مقرر

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برائلر کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انڈوں کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برائلر کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 511 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت شہریوں کو 560 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 325 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 339 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 337 روپے برقرار ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں انڈے مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 9 ہزار 990 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے