اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن مثبت زون میں بند

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن مثبت زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 264 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تاہم سٹاک ایکسچینج میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 125 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 813 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔

سٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 563 کمپنیوں میں سے 241 کمپنیوں میں اضافہ ہوا، 214 کمپنیوں میں کمی ہوئی، پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 24 ارب روپے مالیت کے 39 کروڑ شیئرز کا کام ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 654 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 688 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، جس کے باعث ڈالر 279.87 روپے پر برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے