اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پتنگیں، گڈی پیپر اور کیمیکل ڈور برآمد

20 Jan 2026
20 Jan 2026

(لاہور نیوز) پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران نارتھ کینٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔

ایس ایچ او نارتھ کینٹ رومان اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران دو بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان فلک شہزاد اور علیم اقبال کو نارتھ کینٹ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 تیار پتنگیں، 100 سے زائد پتنگیں تیار کرنے والا گڈی پیپر اور 19 عدد قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ پشاور سے بذریعہ آن لائن آرڈر پتنگیں اور کیمیکل ڈور منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ  نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے، پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے