اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزارت داخلہ کا جواب جمع

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کا نام (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزارت داخلہ نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

وزارت داخلہ کے جواب کے مطابق عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں کیس درج ہے، جواب میں بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس کی درخواست پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ میں ہونے والی کارروائی کا مصدقہ تحریری فیصلہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

یہ درخواست جسٹس ساجد محمود سیٹھی  نے سنی جبکہ عثمان ڈار کی جانب سے وکیل ابوذر سلمان نیازی عدالت میں پیش ہوئے، عثمان ڈار  نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں باقاعدہ درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے