اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کی بیٹی کی والدہ سے ملاقات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے والدہ سے ملاقات کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں دائر ہونی چاہئے تھی، رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باوجود جسٹس فاروق حیدر مبشرہ مانیکا کی درخواست پر آج بطور اعتراض سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کی جانب سےمؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل رولز کے تحت انہیں اپنی والدہ سے ملاقات کا مکمل حق حاصل ہے، جبکہ جیل شیڈول کے مطابق ہر منگل کے روز قیدیوں کی فیملی سے ملاقات کا دن مقرر ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کے مطابق والدہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور مبشرہ خاور ان کی حقیقی بیٹی ہیں۔

درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ بار بار کوششوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، جس کے باعث بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، عدالت کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر فیصلہ اور درخواست پر آئندہ کارروائی سماعت کے بعد متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے