اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان نے خاموشی توڑ دی

15 Jan 2026
15 Jan 2026

(ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ میں بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا موقف بھی سامنے آگیا۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں، معاہدہ پورا نہ  کرنے کی باتیں جھوٹی ہیں۔

محمد رضوان کےمطابق  کپتان کی بات ماننا میرا فرض ہے، ہمارا مذہب بھی اس بات کی تقلین کرتاہے کہ اپنےامیر کی اطاعت کریں، وہ جوکہے اس پر لبیک کہیں، میچ میں کپتان امیر ہوتا ہے۔

میچ کی سچوئشن کے مطابق کپتان نے جو بھی فیصلہ کیا، اس پر عمل کرنا ضروری تھا، واپس بلائے جانے کا کوئی گلہ نہیں، میچ کے بعد کوچ اور کپتان نے مجھ سےاس بارے میں بات کرکے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ  معذرت بھی کی۔

بگ بیش لیگ معاہدے کے تحت میچز کے لیے اپنی ٹیم ملبورن رینی گیڈ کو دستیاب ہوں، لیگ چھوڑنے کی باتیں جھوٹ ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز پہلے  کپتان نے 23 گیندوں پر 26 رنز پر محمد رضوان کو واپس بلا لیا تھا،رضوان کی جگہ سدرلینڈ جب  خود بیٹنگ کرنے گئے تو صرف ایک رنز پر آوٹ ہوگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے