اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تربت میں پہلی منی میراتھن ریس ، سیکڑوں نوجوانوں کی شرکت

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع تربت میں 5 کلومیٹر کی پہلی منی میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لے کر نوجوانوں نے اتحاد، حوصلے اور امید کا واضح پیغام دیا۔

ایونٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قریباً 800 نوجوان شریک ہوئے، جو اَمن، صحت مند طرزِ زندگی اور تعمیری مشغولیت کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

میرا تھن ایونٹ نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ کھیل سماجی ہم آہنگی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن رہے ہیں، ایسے پروگرام نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں میں توانائی کو لگانے کا اہم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، کمیونٹی کے رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں اور تشدد و انتہاپسندی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اِس ایونٹ کی کامیابی ایف سی بلوچستان (جنوبی) کی معاونت سے ممکن ہوئی، جو مقامی اداروں اور کمیونٹیز کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہے تاکہ صحت، نظم و ضبط اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے