اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہور نیوز) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ویمن ٹیم 10 فروری سے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، فاطمہ ثناء دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گی، سائرہ جبیں اور حمنہ بلال کو سکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب، نجیہہ علوی کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو اور عالیہ ریاض دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں۔

ڈیانہ بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں، حمنہ بلال، سائرہ جبیں، طوبیٰ حسن اور ایمان فاطمہ ٹی 20 ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے، پری سیریز ٹریننگ کیمپ یکم سے 6 فروری تک کراچی میں ہوگا، کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، ٹی 20 میچز پوچف سٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا، ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے، دوسرے ون ڈے میچ کو ڈے نائٹ رکھا گیا ہے۔

قومی ویمنز ٹیم 5 سال بعد دوطرفہ سیریز کیلئے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، کوچنگ سٹاف میں مینٹور وہاب ریاض، عمران فرحت، عبدالرحمان اور عبدالمجید شامل ہیں، ٹیم منیجر عائشہ اشعر جبکہ میڈیا منیجر رضا راشد ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023 میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی، یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے