اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی ٹیم جنوری کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گی، پی سی بی کی تصدیق

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشمتل ٹی 20 سیریز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جنوری اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

تینوں میچز کے لیے ٹاس شام ساڑھے 5 بجے جب کہ میچ کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ 28 جنوری بروز بدھ کو لاہور پہنچے گا۔

یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جب کہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا، اس حوالے سے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میزبانی پر پُرجوش ہیں، یہ سیریز پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے