اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری حج سکیم: دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے پر درخواست منسوخ ہوجائیگی

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(ویب ڈیسک) سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول  کی جائے گی ، دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، وزارت مذہبی امور ان کی پہلی قسط ان کے اکاؤنٹ میں واپس بھیج دے گی۔

حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے، دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار دوسری قسط کی ادائیگی کے وقت پیکیج تبدیل کروا سکیں گے، قسط کی ادائیگی کے بعد حج پیکیج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

رہائشی پیکیج کے تحت ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو اضافی دو لاکھ روپے، ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے