اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدرِ مملکت کی”صمود غزہ فلوٹیلا “ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہریوں کی بہادری اور انسان دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ امدادی مشن پر حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

صدرِ مملکت نے فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شرکاء کی سلامتی اور فوری واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے