اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع، مرکزی تقریب 5 نومبر کو ہوگی

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(ویب ڈیسک) سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام اعلیٰ سطح  کااجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال بھی موجود تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو پاکستان نہیں بھیجے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں ہر ممکن سکیورٹی اور سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے