اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری، ماحول کو سنگین خطرات لاحق

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) شہر میں درختوں کی کٹائی کے واقعات نہ رک سکے، ایک ہفتے کے دوران درخت کاٹنے کا یہ تیسرا واقعہ رونما ہو چکا ہے۔

کینال روڈ پر گارڈن ٹاؤن کے قریب دفاتر کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر گرین بیلٹ پر لگے تناور درخت کاٹ دیے گئے، حالانکہ عدالت اور حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے پر پابندی عائد ہے۔

پی ایچ اے کی کمزور نگرانی کے باعث شہریوں نے درختوں کی کٹائی کو معمول بنا لیا ہے، گزشتہ روز بھی گارڈن ٹاؤن کے مقام پر ایک شہری نے درخت کاٹا جبکہ چند روز قبل مغل پورہ میں بھی درختوں کی کٹائی کی گئی۔

واضح رہے کہ آئے روز درختوں کی کٹائی ماحولیاتی آلودگی میں اضافے اور صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے