اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا ’ستھرا پنجاب اتھارٹی‘ قائم کرنے کا فیصلہ

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں صفائی ستھرائی کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لئے "ستھرا پنجاب اتھارٹی" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اتھارٹی کی اولین ترجیح شہروں اور دیہات میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہو گی۔

اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں کوڑا کرکٹ کے بروقت اٹھانے، جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ، ڈمپنگ سائٹس کی مؤثر نگرانی اور غیرقانونی کچرا پھینکنے کے خلاف سخت اقدامات شامل ہوں گے، اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شجر کاری کے فروغ کو بھی منصوبے کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اتھارٹی عوامی آگاہی مہمات کے ذریعے صفائی کو اجتماعی ذمہ داری بنانے پر زور دے گی، جبکہ جدید مشینری، افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے