اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے شہریوں کو ایکسائز دفاتر کے چکر لگانے سے نجات

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی نے کہا ہے کہ شہریوں کو اب گاڑی کی انسپکشن کیلئے ایکسائز دفاتر نہیں آنا پڑے گا۔

رضوان شیروانی کے مطابق نئے سسٹم کے تحت گاڑی کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے موقع پر شہریوں کو گاڑی کے فرنٹ، بیک اور چیسیز کی تصاویر اپلوڈ کرنا ہوں گی، تصاویر اپلوڈ کرنے کے بعد کیس انسپکٹر اور ای ٹی او کے فیز پر منظوری کیلئے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں روزانہ سینکڑوں گاڑیاں انسپکشن کیلئے ایکسائز دفاتر آتی تھیں، لیکن نئے نظام سے عوام کو سہولت ملے گی۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ تمام نمبر پلیٹس اب ایڈوانس نمبرز کے طور پر خریدی جا سکیں گی، اس کیلئے ایڈوانس پی ایس آئی ڈی بنا کر نمبر حاصل کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے