اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

سکیم کے تحت 37 ہزار 900 عازمین درخواستیں جمع کروا سکیں گے، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال رہ جانے والے عازمین کو پرائیویٹ حج آپریٹرز پہلے موقع دیں گے۔

گزشتہ سال حج پر نہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین  نے رجسٹریشن کروائی ہے، گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا پرائیویٹ حج آپریٹرز بیان حلفی دیں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اس سال پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے، 22 ہزار 97 عازمین گزشتہ برس حج سے محروم رہ جانے والے اور 37 ہزار 903 نئے درخواست گزار حج پر اس سکیم کے تحت جا سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے