اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تامین خان ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ تامین خان ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں۔

تامین خان انجری کی وجہ سے ٹوکیو میں ہونیوالے ایونٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی، تامین کو رواں ماہ ٹوکیو میں ہونیوالے ایونٹ میں 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا تھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے خصوصی طور پر تامین کیلئے ورلڈ چیمپئن شپ کی انٹری حاصل کی تھی۔

پاکستانی ایتھلیٹ کو تین روز قبل ٹریننگ کے دوران انجری ہوئی تھی، ایم آر آئی رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹرز نے تامین کو مزید دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی واحد نمائندگی اب جیولن تھروور ارشد ندیم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے