اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہ فریقی سیریز:محمد حارث آپے سے باہر،آؤٹ ہونے پر غصے سے بلا توڑ دیا

31 Aug 2025
31 Aug 2025

(ویب ڈیسک) سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں محمد حارث نے جلدی آؤٹ ہونے پر غصے میں اپنا بلا توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جس میں پاکستان نے 31 رنز سے فتح حاصل کی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ تاہم محمد حارث صرف ایک رن ہی بناسکے۔

محمد حارث جو سیریز کے پہلے میچ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے تھے، جلد آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور بلا توڑ دیا۔محمد حارث کے بلا توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پہ شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے