اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ یونیورسٹی گیمز: ایتھلیٹس لاپتہ ہونے کے معاملے پرتین رکنی انکوائری کمیٹی قائم

27 Jul 2025
27 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی دستے کے ارکان کا ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں لاپتہ ہونے کا معاملہ، پاکستان سپورٹس بورڈ نے تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

 کمیٹی میں ڈائریکٹر پی ایس بی نورش صباح، نصر اللہ رانا اور لیگل ایڈوائزر پی ایس بی سیف الرحمٰن راؤ شامل ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ نے معاملات کی انکوائری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، انکوائری کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ جمع کرائے گی۔

 پی ایس بی کا کہنا ہے کہ ٹیم آفیشلز کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے گئے ہیں، ڈسپلن اور لاجسٹک میں ناکامی بھی سامنے آئی ہے، ایونٹ کے دوران دو ایتھلیٹس غائب ہونے کا معاملہ بھی ہوا۔

بورڈ کے مطابق سوئمنگ کوچ کے علاوہ تمام آفیشلز یونیورسٹیز کے ڈائریکٹرز یا ایچ ای سی سٹاف ہے، ان تقرریوں کی وجہ سے سلیکشن کے معیارپرتحفظات کا اظہار کیا گیا ، گیمز کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑی غائب ہوئے، پاکستان ویمن ریلے ٹیم ڈس کوالیفائی ہوئی، جوڈو کے کھلاڑی نے بغیر کوچ اور یونیفارم کے مقابلے میں حصہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے