اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ یونیورسٹی گیمز جرمنی: پاکستانی دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس غائب

26 Jul 2025
26 Jul 2025

(لاہور نیوز) ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے پاکستانی دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس غائب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی تاہم 24 جولائی کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایتھلیٹس نے ڈنر میں شرکت کی، صبح ناشتے کے وقت غائب ہونے کی اطلاع سامنے آئی، ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں جبکہ پاکستانی دستےکی واپسی 27 جولائی کو ہو گی۔

پاکستان یونیورسٹی گیمز کے دستے کے سربراہ جاوید میمن کا کہنا ہے کہ جلد ساری صورت حال اور حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے